وفاقی وزیر نے آپریشن غضب للحق کی تازہ صورتحال جاری کردی

image

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ ترین صورتحال جاری کردی۔

تازہ ترین اپڈیٹ بدھ کی سہ پہر 4 بجے جاری کی گئی جس میں افغان طالبان کے نقصانات کی تفصیلات بیان کی گئیں۔

بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 696 سے زائد زخمی ہوئے، 226 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں، 35 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا، 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی گئیں، افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں اور دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US