مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اہم اجلاس، داخلی و خارجی صورتحال پر غور

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی داخلی و خارجی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو پاکستان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ حالات میں قومی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید مؤثر اور تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے وسیع تر قومی مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیرِاعظم کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US