سندھ کے ضلع سجاول سے 2026 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

image

سال 2026 کا پہلا پولیو کیس سندھ کے ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا جس میں بیلو یونین کونسل کے ایک چار سالہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پولیو کیس کی تصدیق اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کی جبکہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے بھی 2026 کا پہلا پولیو کیس تصدیق کر دیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ 1994 کے بعد پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم سندھ اور جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے۔

سال 2025 میں ملک بھر میں 31 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور سال 2026 کی ملک گیر پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی۔ آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم اپریل میں شروع ہونے کا منصوبہ ہے جبکہ 2025 میں پانچ قومی پولیو مہمات چلائی گئی تھیں۔

محکمہ صحت سندھ نے والدین پر زور دیا کہ ہر مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US