کراچی میں عید خریداری کے لیے ٹریفک پلان، کئی سڑکوں پر رکشہ، ٹیکسی کا داخلہ ممنوع

image

عید کی خریداری کے پیش نظر کراچی میں ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو رہنمائی اور روانی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق شہر کے مختلف اضلاع میں تعینات سیکشن آفیسرز اور ٹریفک اسٹاف روزانہ شام 7 بجے سے شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹوں میں رات گئے تک کاروباری سرگرمیوں کے اختتام تک اپنے فرائض انجام دیں گے۔

ٹریفک پولیس نے شہر کی اہم اور مصروف مارکیٹوں اور شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ اللہ والی چورنگی سے اتحاد سگنل تک رکشہ اور ٹیکسی داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ کمرشل گاڑیوں کو اللہ والی سے نورانی سگنل، میڈی کیر اور شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ ڈریگ روڈ سے آنے والی ٹریفک میلینیم برج سے نیپا جا سکتی ہے برج کے نیچے رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔رش ہونے کی صورت میں نارتھ کراچی، فائیو اسٹار چورنگی، شارع نورجہاں، بورڈ آفس اور ضیاءالدین چورنگی کے راستے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

اسی طرح فوارہ سے جی پی او اور سنگر چوک سے زیب النساء اسٹریٹ تک رکشہ و ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، شہری متبادل راستے استعمال کریں۔تبت چوک سے عید گاہ چوک جامع کلاتھ تک رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع، شہری کورٹ روڈ چوک، فریسکو چوک اور کلفٹن برج کے راستے اختیار کریں۔

مین راشد منہاس روڈ پر رکشہ اور ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا اس کے لیے شہری سجن کانٹا سے سرفراز غوری روڈ استعمال کریں۔

ڈی آئی جی نے واضح کیا کہ شہر بھر میں سپرمارکیٹس کے اطراف غیر قانونی رکشہ اور ٹیکسی اسٹینڈ قائم نہیں ہوں گے تاکہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US