یومِ ولادت امام حسنؑ پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا پیغام

image

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حضرت امام حسنؑ کے یومِ ولادت کے موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسنؑ کی سیرت پوری انسانیت کے لیے روشن مثال ہے۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسنؑ کی زندگی صبر، برداشت، اتحاد اور انسانیت کا عظیم درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسنؑ نے امن، رواداری اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے ایک عظیم مثال قائم کی جو آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں اہلِ بیتؓ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں محبت، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اہلِ بیتؓ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت امام حسنؑ کے یومِ ولادت کے موقع پر معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کی بھی اپیل کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US