سیکیورٹی فورسز کا کرم سیکٹر میں بڑا آپریشن، متعدد عسکریت پسند ٹھکانے تباہ

image

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پاک۔افغان سرحد کے قریب کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں جن میں فتنہ الخوارج قرار دیے جانے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کارروائی کے دوران متعدد عسکریت پسند پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے آرٹلری فائر بھی کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کو غضب للحق کا نام دیا گیا ہے اور یہ کارروائی اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US