پاک فوج کی کارروائی: غضب للحق میں افغان طالبان کو بھاری نقصان

image

پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کے خلاف جاری کارروائیوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

آج شام 4 بجے تک موصولہ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق طالبان کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔

کارروائیوں کے دوران 527 طالبان کارندے ہلاک، 755 سے زائد زخمی ہوئے، 237 چیک پوسٹس تباہ، 38 چیک پوسٹس قبضے میں لے کر مکمل طور پر تباہ جبکہ 205 ٹینک، آرمڈ گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئیں۔

افغانستان کے 62 مختلف مقامات پر فضائی کارروائی کے ذریعے موثر نشانہ بنایا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائی منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US