ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ڈیل کیلیے امریکا کو فون کال کا دعویٰ مسترد کردیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ سیز فائر ، نہ مذاکرات، امریکا کو کوئی کال نہیں کی۔ انہوں نے ایرانی سرزمین پر امریکی فوجی بوٹس کے سوال کا مستحکم لہجے میں جواب دیا، ایران تیار ہے، ایسا کرنا امریکا کے لیے بڑی تباہی کا باعث ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ کچھ ممالک نے ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں، لیکن ثالثی کی کوششیں امریکا اور اسرائیل پر مرکوز ہونی چاہئیں، جنہوں نے اس تنازع کو بھڑکایا ہے، ایران خطے میں پائیدار امن کا خواہاں ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھاکہ ایران نے ڈیل کیلیے فون کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہوگئی ہے۔