چند ممالک کی ثالثی کی کوششیں، ایرانی صدر کا ردعمل

image

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ کئی ممالک نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ثالثی کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ وہ ان فریقوں سے بات کریں جنہوں نے جنگ کا آغاز کیا۔

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں دیرپا امن کے قیام کے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری اور قومی وقار کے دفاع کے لیے کسی بھی اقدام سے ہچکچائے گا نہیں۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں رہا ہے، تاہم ملک کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US