گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

image

مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی کوسٹل ہائی وے کے مطابق اورماڑہ کے قریب منیجی کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ جاں بحق اور زخمی افراد کے اہلخانہ سے رابطے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US