کراچی: ملیر میں گاڑی پل سے گر گئی، 2 بچے جاں بحق، 3 افراد زخمی

image

کراچی کے علاقے ملیر کے صالح محمد گوٹھ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچے دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ویگو گاڑی پل سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک تھی جن کی شناخت شہزاد اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US