ایران نے خلیج میں امریکی میزائل دفاعی ریڈار تباہ کر دیا، 30 کروڑ ڈالر کا نقصان

image

ایران نے خلیج میں امریکی میزائل دفاعی نظام کے ایک انتہائی حساس ریڈار کو تباہ کر دیا ہے جس کی مالیت تقریباً 30 کروڑ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ کے مطابق حملہ اردن میں واقع موافق السلطی ایئر بیس پر کیا گیا۔ نشانہ بننے والا ریڈار امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کا سب سے اہم جزو سمجھا جاتا تھا، جو دشمن کے میزائلوں کی نشاندہی اور انہیں مار گرانے کے لیے ہدف کی درست معلومات فراہم کرتا تھا۔

سیٹلائٹ سے حاصل تازہ تصاویر میں ریڈار اور اس کے معاون آلات کی مکمل تباہی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس دفاعی نظام کی تباہی کی تصدیق کی ہے۔

عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ریڈار کی تباہی کے بعد خطے میں امریکی اور اس کے اتحادیوں کی دفاعی صلاحیت متاثر ہوئی ہے اور ممکنہ مستقبل کے میزائل حملوں کے خلاف دفاع کرنا امریکا کے لیے مزید مشکل ہو جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US