پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

image

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ اضافہ غیرقانونی اور عوام دشمن اقدام ہے کیونکہ حکومت کے پاس 15 دن کا پیٹرولیم اسٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مزید مؤقف میں کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ ٹرانسپورٹ، بجلی، زراعت اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں پر اثر ڈالے گا، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت اوگرا اور وزارت توانائی کو 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US