پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا

image

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک شیر خان اعوان کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں تنظیم کے عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نائب صدر چوہدری فیاض گجر، فنانس سیکرٹری غلام محمد آفریدی اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش مشکلات پر تفصیلی غور کیا۔

کابینہ اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں جس کے بعد متفقہ طور پر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر صدر کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن ملک شیر خان اعوان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیو لیوی اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹ برادری کو ریلیف مل سکے۔

تنظیم کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US