حکومت خیبر پختونخوا کا موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

image

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے عوام کو ریلیف دینے کیلیے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ موٹرسائیکل سواروں کو 2200 روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بتایا کہ یہ رقم 1100 روپے کی دو اقساط کی صورت میں فراہم کی جائے گی تاکہ عوام کو فوری سہولت مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید ریلیف دینے کیلئے بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق اس سبسڈی پروگرام پر تقریباً ساڑھے 3 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عام شہریوں، خاص طور پر موٹرسائیکل استعمال کرنے والوں کو مالی دباؤ سے بچانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US