سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں واقع شاہین بیس کے ایمونیشن ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ کارروائیوں میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق اپنے تمام اہداف کے حصول تک جاری رہے گا اور دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔