ایران کے عرب ممالک پر 2000 ڈرونز اور 500 میزائل حملے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

image

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے ایران کی جانب سے حالیہ جنگ کے دوران عرب ممالک پر کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک ایران نے عرب ممالک میں اپنے اہداف پر تقریباً 2000 ڈرونز اور 500 میزائل داغے ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل ذخائر کم ہونے کے تاثر کے برعکس حملوں کی شدت میں کوئی نمایاں کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے جانے والے حملوں کی تفصیلات محدود رہی ہیں اور اس حوالے سے مکمل معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔

دوسری جانب اسلامی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب میں 10 خیبر شکن میزائل داغے ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی بحریہ کو بھی خیبر شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے فوری تصدیق سامنے نہیں آ سکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US