حرمین شریفین میں 15ہزار سے زائد رجسٹرڈ افراد اعتکاف بیٹھ گئے

image

سعودی عرب میں رمضان کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی حرمین شریفین میں ہزاروں رجسٹرڈ افراد اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

سعودی عرب میں ماہ رمضان کے 20 ویں روزے کے ساتھ ہی اعتکاف کا آغاز ہوگیا ہے جس کیلیے حرمین شریفین میں 15 ہزار سے زائد افراد نے خود کو اعتکاف کیلیے رجسٹرڈ کروایا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں خصوصی عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لیلۃ القدرکی تلاش میں معتکفین اور معتمرین خصوصی عبادات میں مصروف ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث بیرون ملک پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کا غیر معمولی رش دیکھا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US