خطے میں جنگی صورتحال: پاکستان کے دفاعی بجٹ میں اضافہ ضروری ہے، وزیر دفاع

image

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ خطے میں جنگی صورتحال ہے اور پاکستان بھی جنگ لڑ رہا ہے، ایسے حالات میں دفاعی بجٹ میں اضافہ ضروری ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ روکنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ یورپی ممالک امریکا اور اسرائیل کا کھل کر ساتھ دینے سے گریز کر رہے ہیں کیونکہ یہ کوئی مقبول جنگ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کا تقریباً 20 فیصد تیل گزرتا ہے، اگر اس راستے میں بندش ہوئی تو تیل کی قلت پیدا ہو سکتی ہے جس سے عالمی معیشت شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US