امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سینیٹر لنزے گراہم نے سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں نہ کودنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
لنزے گراہم نے کہا کہ سعودی عرب ایرانی حکومت کے خاتمے کے لیے اپنی فوج استعمال کرنے سے انکار کر رہا ہے جبکہ ایران نے خطے میں دہشت پھیلا رکھی ہے اور 7 امریکیوں کو قتل کردیا ہے۔
سینیٹر لنزے گراہم نے سوال کیا کہ امریکا سعودی عرب جیسے ملک کے ساتھ دفاعی سمجھوتہ کیوں کرے جو باہمی مفاد کے لیے جنگ بھی لڑنے کو تیار نہیں۔
ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانہ ایران کے مسلسل حملوں کی وجہ سے خالی کیا جا رہا ہے۔