وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے دوران دفتر خارجہ کا کردار کلیدی رہا ہے اور پاکستان کے مفادات کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں اور خارجہ پالیسی کے بارے میں سوشل میڈیا پر غیر ضروری تبصرے نقصان دہ ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سب سے پہلے ہے اور ملک کی خارجہ پالیسی ہمیشہ شفاف اور واضح رہی ہے۔ دو ممالک کے تعلقات پر منفی وی لاگ یا سنسنی پیدا کرنے والے مواد ملک کے مفاد کے خلاف ہوسکتے ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان کا دنیا میں معتبر مقام ہے اور سنسنی پھیلانا یا ویوز کے لیے غیر ذمہ دارانہ مواد شیئر کرنا ملک کی خدمت نہیں بلکہ نقصان دہ ہے۔