بحرین میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والا بھارتی شہری گرفتار

image

بحرین کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بھارتی شہری کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ معاملے کی مزید تفصیلات جلد سامنے آنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونیکیشن انجینئر بتایا جاتا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نے حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کیں۔ ان معلومات میں بعض اہم اور اسٹریٹجک مقامات کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کے لیے اہداف کے تعین اور ان کے تجزیے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں۔

دوسری جانب بحرین کی وزارتِ داخلہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے، تاہم تفتیش اور تکنیکی پہلوؤں سے متعلق مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آنے کے بعد متعلقہ معلومات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US