بحرین: ایرانی حملوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام، 5 پاکستانیوں سمیت 6 افراد گرفتار

image

بحرین میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں 5 پاکستانیوں اور ایک بنگلادیشی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔

بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے اور انھیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی شہریوں سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں کے نام محمد معز اکبر (پاکستانی)، افضل خان (پاکستانی)، احمد ممتاز (پاکستانی)، ارسلان علی ساجد (پاکستانی)، عبدالرحمان عبدالستار (پاکستانی) اور محمد اسرافیل میر (بنگلا دیشی) بتائے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US