امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب 16 ایرانی کشتیاں تباہ کر دیں،سینٹکام کا دعویٰ

image

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب مائنز بچھانے کی کوشش کرنے والی 16 ایرانی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔

سینٹکام کے مطابق یہ کشتیاں خلیجی پانیوں میں مائنز بچھانے کی کوشش کر رہی تھیں، جس کے بعد امریکی بحریہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فورسز نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مائنز بچھانے والی 10 کشتیوں اور جہازوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

آبنائے ہرمز کو عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ سمجھا جاتا ہے اور اس علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی منڈیوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US