حکومت سندھ کا جمعتہ الوداع پر عام تعطیل کا اعلان

image

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نےجمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی ایک شاہراہ کو آیت اللہ علی خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعتہ الوداع پر شارع فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام تنظیمیں اپنے روایتی روٹس پر ہی ریلی نکالیں۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور سیکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ آج یوم علی پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس برآمد کیے جائیں گے۔ کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مرکزی جلوس کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US