دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر ملکی بقا کے لیے خطرہ قرار

image

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کو ملکی بقا کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ کی قائم کردہ کمیٹی نے منصوبے میں حائل رکاوٹیں فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقدہ ’’دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز عملدرآمد کمیٹی‘‘ کے اجلاس میں منصوبے کی پیش رفت اور اس سے متعلق دو اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کمیٹی نے مقامی کمیونٹیز اور صوبائی حکام پر زور دیا کہ وہ ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو فوری ختم کریں اور زمین کے حصول کے عمل کو تیز کیا جائے۔

کمیٹی نے خبردار کیا کہ منصوبے میں مزید تاخیر پاکستان کی پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی کے لیے سنگین خطرات پیدا کرسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US