اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لیے کمیٹی قائم

image

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے معاملات طے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کردی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کمیٹی کے کنوینر ہوں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکریٹری پالیسی ظفر اقبال حسین کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں۔

کمیٹی کا مقصد بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو شفاف اور بروقت مکمل کرنا ہے اور الیکشن کمیشن کو امور کی نگرانی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US