پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق آج اسلام آباد ایئرپورٹ پر چند گھنٹوں کے لیے پروازوں کی آمد و رفت معطل رہے گی۔
نوٹم کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بج کر 15 منٹ تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔
نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے بعض فضائی راستے بھی عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے جس کے باعث پروازوں کے شیڈول میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔
ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ تاخیر کے پیش نظر اضافی ایندھن کا بندوبست کریں تاکہ آپریشنل مسائل سے بچا جا سکے۔