صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کی بطور گورنر سندھ تقرری کی منظوری دی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تقرری آئینی طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔