چارجنگ کے دوران بچی کے ہاتھ میں فون دھماکے سے پھٹ گیا، صارفین میں تشویش

image

چین میں ایک چھوٹی بچی کے ہاتھ میں موجود موبائل فون اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین میں تشویش پیدا کردی۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 9 مارچ کو پیش آیا اور گھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔ وائرل کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی صوفے پر بیٹھی فون استعمال کر رہی تھی اور فون چارجر سے منسلک تھا۔ چند سیکنڈ بعد اچانک فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث بچی کا توازن بگڑ گیا اور وہ صوفے سے نیچے گر گئی۔

خوش قسمتی سے بچی کو دھماکے سے کوئی ظاہری چوٹ نہیں آئی تاہم یہ واقعہ موبائل فون کے چارجنگ اور استعمال کے دوران احتیاطی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں موبائل فون کے پھٹنے یا حد سے زیادہ گرم ہونے کے واقعات میں حالیہ برسوں میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے، خاص طور پر جب فون استعمال کے دوران یا چارجنگ پر ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US