کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقوں لانڈھی خرم آباد، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں تقریباً 100 کلو میٹر دور واقع تھا۔