امریکا کا ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

image

امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے اہم رہنماؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر ایک کروڑ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی چند اہم شخصیات کے بارے میں معلومات درکار ہیں جن میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای بھی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق درست اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے والے افراد کو ایک کروڑ امریکی ڈالر تک انعام دیا جا سکتا ہےجبکہ بعض صورتوں میں معلومات دینے والوں کو امریکا منتقل ہونے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

امریکا کی جانب سے جن ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں ان میں ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی، بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی اور سپریم کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب علی لاریجانی آج تہران میں یومِ القدس کی ریلیوں میں شریک ہوئے اور اپنی شرکت کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US