ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا نیا اسپیل متوقع

image

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کر دی گئی ہے جو آج سے 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر میں بارش اور برفباری متوقع ہے جس سے سردی میں اضافہ اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ اندازہ ہے کہ درجہ حرارت تقریباً 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہو سکتا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US