افغان طالبان کی جانب سے بھیجے گئے ڈرونز کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا جس سے وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈرونز کو سافٹ اور ہارڈ کِل طریقوں کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ تاہم ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں 2 بچے اور کوہاٹ و راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہو گئے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افغان طالبان نے پاکستانی عوام کو ہراساں کرنے کے لیے ڈرونز بھیجے جو ان کی دہشت گرد ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج اور عوام افغانستان میں قابض کرائے کی دہشت گرد ملیشیا کی حقیقت سے آگاہ ہیں اور افغانستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن غضب للحق جاری رہے گا۔