عمان سے ایک اور آئل ٹینکر جہاز ایم ٹی میری ٹائم ایمیٹی پورٹ قاسم پہنچ گیا

image

عمان سے آنے والے آئل ٹینکرز ایم ٹی میری ٹائم ایمیٹی اور ایم ٹی اسپروس ٹو نے پورٹ قاسم میں لنگر انداز کر کے ملک کو ایندھن کی ترسیل میں اضافے کو یقینی بنایا ہے۔

پورٹ قاسم حکام کے مطابق، ایم ٹی میری ٹائم ایمیٹی جہاز 43,930 میٹرک ٹن تیل لے کر پہنچا اور اسے 13 مارچ کی رات 11:12 بجے رجسٹر کیا گیا، جبکہ شیڈول کے مطابق یہ جہاز متعلقہ آئل ٹرمینل پر لنگر انداز کر کے کارگو ہینڈلنگ کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

دوسری جانب ایم ٹی اسپروس ٹو جہاز بھی فوٹکو آئل ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے، جس نے 55,101 میٹرک ٹن تیل ملک میں پہنچایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US