اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 16 مارچ کو صبح 8 بج کر 30 منٹ سے 10 بج کر 30 منٹ تک فلائٹ آپریشن بند رہے گا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث اس دوران پروازوں کی آمد و روانگی دو گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔
نوٹم میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض فضائی راستے بھی دستیاب نہیں ہوں گے۔
ایوی ایشن حکام نے ایئرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ اضافی ایندھن ساتھ رکھیں تاکہ ممکنہ ہولڈنگ یا تاخیر کے باوجود پروازوں کے شیڈول پر کم سے کم اثر پڑے۔