قندھار میں پاک فوج کی فضائی کارروائی، طالبان کا ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر تباہ

image

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان کے شہر قندھار میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب کی گئی اس کارروائی میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں سمیت فوجی نوعیت کی تنصیبات کو کامیابی سے ہدف بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران قندھار میں موجود ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور سازوسامان کے ذخیرے کو مؤثر انداز میں تباہ کر دیا گیا، جو افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کے زیر استعمال تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US