یو اے ای: ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 25 افراد گرفتار، پاکستانی بھی شامل

image

متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا کے ذریعے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق گرفتار افراد میں 17 بھارتی شہری شامل ہیں، جبکہ پاکستان، نیپال اور فلپائن کے دو، دو شہری بھی زیرِ حراست ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلا دیش اور مصر کا ایک ایک شہری بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان تین مختلف گروپوں کی صورت میں کام کر رہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک گروپ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلجنس) کی مدد سے جعلی ویڈیوز تیار کر رہا تھا۔

اماراتی حکام کے مطابق سوشل میڈیا پر گمراہ کن مواد پھیلانے اور ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US