پنشن نظام میں اصلاحات: پاکستان اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر کا نیا قرض حاصل کرے گا

image

وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کے مساوی نیا قرض حاصل کرے گا۔

حکام کے مطابق اس قرض کا مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات متعارف کرانا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل بڑھ کر 1055 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث پنشن اخراجات کو قابو میں لانے کے لیے یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق منصوبے کو "ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام" کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت سرکاری اداروں کے لیے تربیتی اور آگاہی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ مستقبل میں مالی بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مجوزہ اصلاحات کے ذریعے پنشن نظام کو زیادہ شفاف، مستحکم اور پائیدار بنانے کی کوشش کی جائے گی جبکہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی نگرانی کو بھی مزید مؤثر بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US