ایرانی میزائل سے تل ابیب میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو نقصان

image

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب پر داغے گئے ایرانی میزائل کے ٹکڑے سے اسرائیل میں امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل کے ٹکڑے کے باعث امریکی سفارتکار کی رہائش گاہ کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس میں گھر کے اندرونی حصے کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں نقصان کے آثار دکھائے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اس بات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ واقعے کے وقت امریکی قونصل جنرل رہائش گاہ میں موجود تھے یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US