خیرپور میں چکن پاکس وبائی شکل اختیار کرگیا ہے، جس کے باعث 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔
محکمہ صحت سندھ نے تصدیق کی ہے کہ 3 بچوں کی موت چکن پاکس کے سبب ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر برکت علی نے بچوں کی ہلاکت کے بعد فوری طور پر 9 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
والدین کے مطابق تین دنوں کے دوران یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں، جن میں 3 نومولود بچے بھی شامل ہیں۔
ڈاکٹر برکت علی نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم روانہ کردی گئی ہے تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے اور فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
یہ صورتحال علاقے میں تشویش کا باعث بن گئی ہے، والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کی ویکسینیشن اور ابتدائی علامات پر فوری توجہ دیں۔