اسرائیلی وزیراعظم اگر زندہ ہے تو نشانہ بنایا جائے گا، ایران

image

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈز کور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق گارڈز نے کہا کہ اگر نیتن یاہو زندہ ہیں تو وہ ان کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔

یہ بیان اس کے بعد سامنے آیا ہے جب ایرانی میڈیا میں دعویٰ کیا گیا کہ نیتن یاہو کو میزائل حملوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ زندہ ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US