جنوبی وزیرستان میں افغان طالبان کے حملے کا دعویٰ گمراہ کن قرار

image

وزارت اطلاعات ونشرعات نے افغان طالبان کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں مبینہ حملے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے جاری کردہ فیکٹ چیک کے مطابق سوشل میڈیا پروزارت اطلاعات طالبان کے نام سے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وانا میں کامیاب حملہ کیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ ساوتھ وزیرستان میں ایک ابتدائی نوعیت کے ڈرون کو سافٹ کِل اقدامات کے ذریعے تباہ کر دیا گیا اور اس واقعے میں کسی فوجی تنصیب یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

فیکٹ چیک میں مزید کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت اس سے قبل بھی اس نوعیت کے بے بنیاد دعوے کرتی رہی ہے، جن میں پاکستان فضائیہ کے طیارے مار گرانے اور پائلٹ گرفتار کرنے جیسے دعوے شامل ہیں، اس لیے ان کے بیانات قابلِ اعتماد نہیں۔

وزارتِ اطلاعات نے واقعے سے متعلق ملبے کی تصویر بھی جاری کی ہے اور کہا ہے کہ حقیقت ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US