عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ 102 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔
اسی دوران برینٹ خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر واضح اثر ڈال رہی ہے۔
امریکی تیل کمپنیوں EXXON, CHEVRON اور CONOCOPHILLIPS کے سربراہوں نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران ممکنہ طور پر مزید بگڑ سکتا ہے اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو عالمی سطح پر توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
آبنائے ہرمز کی بندش اور خطے میں کشیدگی کے اثرات عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں کو غیر مستحکم کر رہے ہیں۔