سعودی عرب کا دفاعی نظام الرٹ، رات گئے 61 ڈرونز مار گرائے، وزارت دفاع

image

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں رات سے اب تک فضائی دفاعی کارروائی کے دوران 61 سے زائد ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری متعدد بیانات میں بتایا کہ آدھی رات کے بعد مختلف مقامات پر آنے والے مجموعی طور پر 61 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا۔

وزارتِ دفاع کے حکام نے کہا کہ یہ تمام ڈرونز ملک کے مشرقی حصے کی جانب بڑھ رہے تھے تاہم بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

سعودی حکام نے مزید کہا کہ ملک کا دفاعی نظام پوری طرح الرٹ ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US