کراچی میں 18 اور 19 مارچ کو گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

image

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 18 اور 19 مارچ کو کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 مارچ کو ملک کے مغربی حصے میں داخل ہوگا جس کے تحت 18 اور 19 مارچ کو کراچی میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے جامشورو، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ، میرپورخاص، نوابشاہ، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور اور گھوٹکی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US