امریکا میں ایک اہم کمیشن نے پہلی بار بھارتی انتہاپسند تنظیم Rashtriya Swayamsevak Sangh (آر ایس ایس) اور بھارتی خفیہ ایجنسی Research and Analysis Wing (را) پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی کمیشن نے دونوں تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے اور ان سے وابستہ افراد کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتہاپسند ہندو گروہوں کی جانب سے اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ان واقعات پر ریاستی اداروں کی خاموشی تشویش ناک ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امتیازی قوانین کے ذریعے اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی بھارتی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ United States Commission on International Religious Freedom (امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی) کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔