وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی ملازمین کیلیے عید پر بڑا اعلان

image

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وفاقی محکموں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ عیدالفطر کی چھٹیوں سے پہلے تمام ملازمین کی تنخواہیں مکمل طور پر ادا کی جائیں۔

وفاقی محکمے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے کارروائی شروع کر چکے ہیں، تاکہ ملازمین تعطیلات پر مالی مشکلات سے محفوظ رہیں۔

اس اقدام کو ملازمین میں خوشی کی لہر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور حکومت کی طرف سے عید پر سہولت فراہم کرنے کے مثبت اقدامات کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US