پاکستان ریلویز کا بڑا اعلان، عید الفطر پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

image

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے تاکہ عید کے دنوں میں شہریوں کو آرام دہ اور آسان سفر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں سفر کرنے والے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان ریلویز نے چار عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹرینیں ملک کے مختلف شہروں سے روانہ ہوں گی تاکہ شہری باآسانی اپنے آبائی علاقوں تک پہنچ سکیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے چلائی جائے گی۔

اسی طرح تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ کی جائے گی۔

پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مقصد مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور عید کے دنوں میں سفر کو آسان بنانا ہے تاکہ لوگ بغیر کسی مشکل کے اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کر سکیں اور محفوظ طریقے سے اپنی منزل تک پہنچ سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US