متحدہ عرب امارات پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا، تاہم ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے، جن میں ایک شہری دبئی جبکہ دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔
اماراتی حکام نے بتایا کہ حملے کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔